برطانیہ کو سمندری طوفان "برٹ” سے شدید نقصان

لندن:سمندری طوفان "برٹ” کی وجہ سے برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں، برف باری اور بارشیں ہوئیں۔ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے انگلینڈ اور ویلز کے متعدد علاقے متاثر ہوئے اور مقامی باشندے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
برطانیہ کےایک ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان "برٹ” متعدد زاویوں سے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ سیلاب کے علاوہ طوفان کی وجہ سے ہونے والی شدید برف باری سے برطانیہ میں جزوی طور پر ریلوے اور ہائی ویز بند ہوئے اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل آیا ہے۔ جنوبی برطانیہ میں تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی گر گئے ، ایسے ہی ایک واقعے میں ایک 60 سالہ شخص بھی ہلاک ہو گیا۔

Comments (0)
Add Comment