اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ بند ی پرتیار ہے،اسرائیلی سرکاری میڈیا

تل ابیب:اسرائیلی قومی دفاعی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے معلومات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع لبنانی حزب اللہ کے 12 کمانڈ سینٹرز پر فضائی حملے کیے۔ ان کے اہداف میں لبنانی حزب اللہ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ، ساحلی دفاعی فورس اور ایک خاص فوجی دستہ شامل تھا جو ایران سے شام کے راستے لبنان کو اسلحے کی اسمگلنگ کی ذمہ دار تھا ۔
گزشتہ شب اسرائیلی سرکاری میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل لبنان کے ساتھ امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اصولی طور پر متفق ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس مسودے کو پبلک کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ اگر لبنانی حزب اللہ نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسرائیل یکطرفہ کارروائی کر سکے گا۔ابھی تک اسرائیلی حکام کی جانب سے اس خبر پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔

Comments (0)
Add Comment