ابوظبی (آئی پی ایس) ورلڈ ٹینس لیگ نے گیم چینجرز ایف زیڈ سی او کو ٹیم فالکنز کے نئے مالکان کے طور پر اعلان کیا ہے جو 19 سے 22 دسمبر تک ابوظبی کے مشہور اتحاد ایرینا میں ہونے والے سیزن 3 سے قبل متوقع ہے۔گیم چینجرز کی قیادت کاروباری افراد امن دیپ سنگھ اور ہیری سنگھ کررہے ہیں کھیلوں کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے پرعزم منصوبہ ہے۔ امن دیپ تفریح صنعت میں ایک قابل ذکر شخصیت ہیں اور ہیری پائیداری میں پیش پیش ہیں۔ ٹینس کے علاوہ، دونوں نے ورلڈ کرکٹ لیگ (ڈبلیو سی ایل) میں ایک معروف ٹیم، جنوبی افریقہ چیمپیئنز کے مالکان کے طور پر سنگ میل عبور کیا تھا۔ ان کا مشن کھیلوں سے آگے کا ہے۔ سیزن 3 کے لئے ٹیم فالکنز کی لائن اپ میں اے ٹی پی ورلڈ نمبر 5 ڈینیل میدویدیف ، ڈبلیو ٹی اے ورلڈ نمبر 5 ایلینا ریباکینا ، اے ٹی پی ورلڈ نمبر 6 آندرے روبلوف اور 2022 ڈبلیو ٹی اے فائنلز چیمپیئن کیرولین گارسیا شامل ہیں جو "دی گریٹیسٹ شو آن کورٹ!” میں ٹائٹل کے لئے مقابلہ کریں گی۔ورلڈ ٹینس لیگ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امن دیپ نے کہا کہ "ہم ورلڈ ٹینس لیگ کے ساتھ اس ناقابل یقین سفر کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ صرف ایک ٹینس ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ ایک منفرد ثقافتی اور کھیلوں کا ایونٹ ہے اور ہمارے لئے اس طرح کے اہم ایونٹ سے منسلک ہونے کا ایک بہترین موقع ہے ٹیم فالکنز مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور ہمیں اس سیزن میں ٹائٹل جیتنے کی اپنی ٹیم کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔