ابوظہبی :دفاعی چیمپیئن نیویارک اسٹرائیکرزنے ابوظہبی ٹی 10 مہم کا آغازسخت ٹریننگ سیشنز کے ساتھ کیا ہے جس سے ٹرافی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ ۔اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کارل کرو اور اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کی کوچنگ جوڑی نے اپنے مضبوط اسکواڈ پر اعتماد کا اظہارکیا ٹیم کی مضبوط باؤلنگ لائن اپ، جس میں ریس ٹاپلی اور محمد عامر جیسے بین الاقوامی ستارے شامل ہیں کے ساتھ ساتھ ایک طاقتور بیٹنگ آرڈر انہیں بیک ٹو بیک ٹائٹل کے مضبوط دعویدار کے طور پر پیش کرتا ہے۔پہلے ٹریننگ سیشن اور اسکواڈ کی تشکیل سے متعلق بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کارل کرو نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو پچھلے کچھ برسوں سے یہاں موجود ہیں، لہذا گروپ کے کور کو ایک ساتھ رکھنا اچھا ہے۔
ہم نے کچھ دلچسپ نئے اضافے بھی کئے ہیں ہمارے بہت سے کھلاڑی دنیا بھر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں – ایون لوئس ویسٹ انڈیز کے لئے بہت اچھا تھا اور ریس ٹاپلی ایک شاندار بولر ہے۔ ہم گزشتہ برس ہمارے لئے اچھی طرح سے کام کرنے والی چیزوں کو برقرار رکھتے ہوئے اضافے سے واقعی خوش ہیں۔ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کیرون پولارڈ نے بھی ٹیم کے رویہ اور اسمارٹ کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دلچسپ برانڈ کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ میں خاص طور پر میدان میں اتحاد دیکھنا چاہتا ہوں – یہی وہ جگہ ہے جہاں آپ ایک
ٹیم کا حقیقی ثبوت دیکھتے ہیں۔