کاروباری برادری ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے معاشی میدان میں ماہرانہ کردار سے فائدہ اٹھائے،میاں اکرم

فریدپاکستان کی ترقی میں لمز یونیورسٹی کے طالب علموں کا کردار قابل ستائش ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرکی لمز یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد :میاں اکرم فرید، سینٹرل ہیڈ، ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس (آئی سی سی آئی ) کے سابق صدر نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی اور ٹیکنکل ایجوکیشن کا دور ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں یہ شعبے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کی مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے کنوینر اور سابق چیئرمین اسکل ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے تقریبا چالیس ہزار نوجوانوں جن میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل ہے کو ہم نے بین الاقوامی سطح کی پروفیشنل آئی ٹی اور دیگر ٹیکنکل کورسسز کروائیں ہیں جن کی بدولت یہ افراد نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک میں بھی باعزت طور پر برسر روزگار ہیں اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے بطور مہمان خصوصی ایشیا کی معروف یونیورسٹی،لاہور یونیورسٹی آف منیجیمنٹ سائینسز(لمز) کے سالانہ عشائیہ کی تقریب کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی میں لمز یونیورسٹی کے طالب علموں کا کردار قابل ستائش ہے اور یونیورسٹی کی طرف سے مستحق نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگرامز قابل ستائش ہیں۔ جو خاص طور پر خواتین طلباء اور کاروباری افراد کو بااختیار بنا رہے ہیں۔میاں اکرم فرید نے مہمان خصوصی دینیش شیواکوٹی، یونٹ ہیڈ، پروجیکٹ ایڈمنسٹریشن، پاکستان ریزڈنٹ مشن، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کیساتھ گفتگو میں پاکستان کے موجودہ اقتصادی چیلنجز اور اس سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی آئی جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے کاروباری برادری کی کاوشوں کی تفصیلات کا ذکر کیا۔ اس موقع پر دینیش شیواکوٹی نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو فرہم کی گئی ٹیکنکل اور پیشہ وارانہ امور پر فراہم کی گئی تفصیلات بیان کیں۔ دونوں افراد نے اقتصادی و معاشی مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اکرم فرید نے اس موقع پر کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی آئی کے فورمز ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، حکومت پاکستان اور پاکستانی کاروباری برادری کے درمیان بہترین رابطہ کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ طلباء سے بات چیت کرتےہوئے انہوں نے طلباء کو صنعت اور تکنیکی شعبوں میں کیریئر بنانے کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں نیوٹیک کے آئی ٹی و دیگر جدید ٹیکنکل کورسز میں داخلہ لینے کی دعوت دی۔ تقریب میں معززین شہر، حکومتی و نجی شعبے سے وابستہ ماہرین ، کاروباری افراد، لمز کے سابق طلباء اور بزنس و دیگر فیکلٹی کے موجودہ طلباء نے اس تقریب میں شرکت کی لمز کے نائب چانسلر ڈاکٹر علی چیمہ نے تقریب میں شرکت کرنے پر میاں اکرم فرید کا شکریہ ادا کیا اور تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے میدان میں ان کے بیش قیمت کردار کا اعتراف کیا۔

Comments (0)
Add Comment