چائنا اورورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ کا اجراء

بیجنگ: 21 نومبر کو ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2024 ووچن سمٹ نے "چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024اور "ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024جاری کی۔ چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 نے گزشتہ سال کے دوران چین کی انٹرنیٹ ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے انفارمیشن انفراسٹرکچر کی تعمیر میں تیزی پیدا ہوئی اور اسے اپ گریڈ کیا گیا ہے، ڈیٹا اسکیل کی برتری ابتدائی طور پر عملی شکل اختیار کر چکی ہے، اور ڈیجیٹل سرکاری خدمات کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 نے دنیا میں انٹرنیٹ کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی تیز رفتار جدت طرازی کے دور میں داخل ہوئی ہے ، اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی نسل جیسی اسٹریٹجک صنعتوں نے پیش رفتوں کو تیز کردیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کی صنعت نے نئے مواقع پیدا کیے ہیں ، اور میڈیا انڈسٹری کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ میں تیزی آئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment