ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو احتجاج نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو احتجاج نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست میں کوئی بیک فائر والی بات نہیں ہوتی، ہماری تحریک جاری ہے اور رہےگی، اگر ہمارے مطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔

نجی ٹی و ی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے مطالبات بڑے واضح ہیں، سب سے اہم مطالبہ یہی ہے کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے جس کی آج تک سماعت نہیں ہوئی۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی بشریٰ بی بی کا کوئی سیاست میں آنے کا ارادہ ہے، وہ بس بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچا رہی ہیں، ان کی سیاست میں انٹری سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈرشپ کو عمران خان کےساتھ ملنے نہیں دیا جارہا ہے، عمران خان نے ہمیں لائحہ عمل دے دیا ہے، اگر ان سے رسائی ختم ہوگی تو اس وقت سینئر قیادت فیصلہ کرےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نےعلی امین گنڈا پور سے برہمی کا اظہارنہیں کیا اور نہ ہی کسی اور رہنما پر برہم ہوئی ہیں۔ بشریٰ بی بی نےکہا کہ عمران خان کی کال پر سب نے باہر نکلنا ہے اور احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کرنی ہے۔

 

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بتایا ہے کہ پنجاب سے حماد اظہر پی ٹی آئی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔ ایم این ایز، ایم پی ایز، کارکنوں کے لیےکھانے کا بندوبست کریں گے، ٹکٹ ہولڈرز کے بھی امتحان کا وقت شروع ہوچکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا اگر وقت آیا تو عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہر دم ہدایات لیتے رہیں گے، انشااللہ ان تک رسائی ختم نہیں ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment