روس کا یوکرین کی جانب سے روس کے داخلی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لئے امریکی اور مغربی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی ردعمل کا عندیہ

روس کا یوکرین کی جانب سے روس کے داخلی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لئے امریکی اور مغربی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی ردعمل کا عندیہ

 

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مغربی ممالک کی مدد کے بغیر یوکرین تنہا روس کے اہم داخلی اہداف پر حملے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ یوکرین کی جانب سے روسی علاقے پر حملہ کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کا مطلب روس کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کی براہ راست شمولیت اور تنازع کی نوعیت میں بنیادی تبدیلی ہے۔ اس تناظر میں روس صورتحال کے مطابق اور بھرپور جواب دے گا۔

اسی روز روسی قومی ڈوما (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) کے چیئرمین وولودین نے کہا کہ کس انداز سے جواب دینا ہے یہ روسی وزارت دفاع کا کام ہے لیکن یہ واضح ہے کہ روس جواب دے گا۔ اگر امریکہ یوکرین کو روسی داخلی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لئےطویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے تو روس کی جانب سے نئے ہتھیاروں کے نظام کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment