چائے کی دوستی -چائنا برازیل فرینڈشپ گارڈن” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لئے ، 16 نومبر کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے بوٹینیکل پارک میں ” چائے کی دوستی – چین برازیل فرینڈشپ گارڈن” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں چین اور برازیل کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی جن میں برازیل میں چین کے سفیر چو چھنگ چھیاو، برازیل کے وزیر ثقافت مینیس اور برازیل کے مرکزی بینک کے نامزد صدر ر گیبریل شامل رہے۔
تقریب میں چین اور برازیل کے مہمانوں نے مشترکہ طور پر ” چائے کی دوستی – چائنا برازیل فرینڈشپ گارڈن” کے لئے ربن کاٹا، جس سے چین برازیل دوستی گارڈن میں چائے کے موضوع پر نمائش کا باضابطہ افتتاح ہوا۔
برازیل کے وزیر ثقافت مینیس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چینی ثقافت برازیل میں پھیل گئی ہے اور برازیل کی ثقافت کو بھی چین میں تسلیم کیا گیا ہے.میرا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے لئے ایک دوسرے کے ثقافتی ورثے کے بارے میں مزید جاننا ایک بہت مثبت علامت ہے۔