چین روس مشرقی روٹ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہو گیا
چائنا نیشنل پائپ لائن نیٹ ورک گروپ نے اعلان کیا کہ چین ۔ روس مشرقی روٹ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور یہ آپریشن میں لانے سے پہلے تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ چین روس مشرقی روٹ قدرتی گیس پائپ لائن 5,111 کلومیٹر طویل ہے، جو شمالی چین کے صوبہ حےلونگ جیانگ کے شہر حے حہ سے لے کر جنوب مشرقی چین کے شہر شنگھائی تک پھیلی ہوئی ہے۔ آپریشنل ہونے کے بعد یہ پائپ لائن سالانہ چین کے تین اہم علاقوں یعنیٰ، شمال مشرقی چین کے تین صوبوں ، بیجنگ-تھیان جن-حہ بے کے ایریا اور دریائے یانسی کے ڈیلٹا کے علاقے کو 38 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس فراہم کرسکتی ہے، جو 130 ملین شہری گھرانوں کی سالانہ گیس کی طلب کو پورا کرسکتی ہے۔