اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی ایک مرتبہ پھر سے منظم، مضبوط اور فعال ہو چکی ہے، اسے مزید مستحکم بنانا ہے۔ تمام عہدیداران اور نے مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی عہدیداران کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے پبلک افیئرز ونگ کے صدر عظام چوہدری، ٹریڈرز ونگ کے صدر عاطف مغل، لیبر ونگ پاکستان کے جنرل سیکرٹری یونس اعوان، لیبر ونگ بلوچستان کے صدر سید جہانگیر شاہ اور لائرز ونگ کے محمد بلال ابراہیم موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد امجد نے رہنمائوں کو ہدایت کی کہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کریں تا کہ ہم ایک مرتبہ پھر سے ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں پہلے کی طرح حصہ ڈال سکیں۔
پارٹی رہنمائوں نے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی تیزی کے ساتھ ایک بار پھر منظم ہو رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنانے میں اپنا اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔