چین کی جانب سے پہلی بار سعودی عرب میں 2 بلین امریکی ڈالر کے ساورن بانڈزکا اجراء

ریاض: چین کی وزارت خزانہ نے مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی سرمایہ کاروں کو کامیابی کے ساتھ 2 بلین امریکی ڈالر کا ساورن بانڈزجاری کیا، جس کا مارکیٹ نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
سبسکرپشن کی کل رقم 39.73 بلین امریکی ڈالر ہے، جو جاری کردہ رقم کا 19.9 گنا ہے۔ ان میں، پانچ سالہ سبسکرپشن کا تناسب 27.1 گنا تک پہنچا جو کہ حالیہ برسوں میں عالمی ساورن بانڈز کے اجراء کے لیے سب سے زیادہ تناسب ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ بانڈ ایک ہی وقت میں ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج اور نیس ڈیک دبئی میں درج کیا جائے گا اور یہ مشرق وسطیٰ میں جاری ہونے والا پہلا چینی ساورن بانڈز ہے جب کہ یہ سعودی عرب میں پہلا مقررہ قیمت کاساورن بانڈزبھی ہے۔ صنعت کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجراء چین اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان مالیاتی تبادلے اور تعاون کو جاری رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں سرمایہ کاری اور مالیاتی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے چینی فنڈ سے چلنے والے مزید اداروں کی رہنمائی میں مثبت اہمیت رکھتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment