امریکی وزیر خارجہ کا نیٹو ہیڈکواٹرز کا اچانک دورہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے برسلز میں نیٹو ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ۔ رائے عامہ کا خیال ہے کہ بلنکن کے دورے کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل یوکرین کے لیے فوجی امداد میں تیزی لانا ہے۔
یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس یوکرین تنازع پر امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ کا مختلف موقف بلنکن کے نیٹو ہیڈکواٹرز کے دورے کی بنیادی وجہ تھا اور وہ ایک ایسا میکانزم بنانا چاہتے ہیں جس سے یورپ اگلے سال یوکرین کے لیے امریکی امداد میں ممکنہ کمی کے اثرات کا مقابلہ کر سکے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین تنازع پر منتخب امریکی انتظامیہ کے موقف کے حوالے سے یورپی ممالک کی مختلف آراء ہیں۔ رائے عامہ کا خیال ہے کہ بلنکن کا دورہ، ٹرمپ کی انتخابی کامیابی اور جرمنی میں سیاسی بحران کے موقع پر ہوا ہے ، جس سے روس یوکرین تنازعے کے مستقبل کے بارے میں یورپی عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment