گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم نے ساؤ پولو اعلامیہ جاری کردیا

ساؤ پولو(شِنہوا)گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں عالمی نظم ونسق میں عالمی جنوب کی مضبوط نمائندگی اور توانا آواز پر زور دیا گیا ہے۔
گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم کے ساؤ پولو اعلامیے میں عالمی جنوب کو ابھرتی ہوئی "بین الاقوامی نظام میں تبدیلی لانے والی اہم قوت” قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی جنوب میں ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس کو گروپ کے مشترکہ مفادات کی پرزور وکالت کرنی چاہئے اور عالمی معاملات میں اس کی آواز اور اثر و رسوخ کو بڑھانا چاہئے۔
اعلامیے میں گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینکس پر زور دیا گیا ہے کہ ایک منصفانہ اور منظم کثیر سمتی دنیا کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں اور معاشی عالمگیریت کو فروغ دیں جو سب کے لئے مفید ہو۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی، تبادلے اور ایک دوسرے سے سیکھنا انسانی ترقی اور عالمی امن کے لئے اہم ہیں۔ اعلامیہ میں تہذیبی تنوع کے احترام، ثقافتی تبادلے اور مکالمے میں اضافے اور مل جل کر باہم سیکھنے کے ذریعے انسانی ترقی کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کی نئی لہر غیر متوقع خطرات اور چیلنجز کو جنم دیتے ہوئے عالمی معاشی اور سماجی ترقی کو نئی شکل دے رہی ہے۔ میڈیا اور تھنک ٹینکس کو مل کر مواقع سے فائدہ اٹھانا اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہئے، پیشہ ورانہ اخلاقیات کو برقرار رکھ کر تکنیکی جدیدیت کو اپنانا چاہئے، غلط بیانی کا مقابلہ کرکے مشترکہ طور پر اپنے اختیار اور ناموس کا تحفظ کرنا چاہئے۔

Comments (0)
Add Comment