ساؤ پالو : "گلوبل ساؤتھ” میڈیا تھنک ٹینک فورم برازیل کے ساؤ پالو میں شروع ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے فورم کے نام مبارکباد کا ایک خط بھیجا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت گلوبل ساؤتھ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چین ہمیشہ سے گلوبل ساؤتھ کا ایک رکن ہے اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، مساوی ، منظم ، کثیر قطبی اور جامع معاشی عالمگیریت کی وکالت کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو درپیش بڑی تبدیلیوں کے پیش نظر جدیدیت کی پیروی کرنا اور بین الاقوامی نظام کو زیادہ منصفانہ اور معقول بنانا گلوبل ساؤتھ ممالک کا تاریخی مشن ہے اور گلوبل ساؤتھ میں میڈیا تھنک ٹینکس کو درپیش موجودہ وقت کا ایک مشترکہ کام بھی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں امید کا اظہار کیا کہ شرکاء گلوبل ساؤتھ کی آواز کو بلند کریں گے ، گلوبل ساؤتھ کی ذمہ داری ادا کریں گے اور گلوبل ساؤتھ کو امن کے لئے ایک مستحکم قوت، کھلی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی، عالمی حکمرانی کے لیے تعمیری طاقت اور تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھ کو فروغ دینے والا بنانے میں دانشمندی فراہم کریں گے ۔اسی دن، برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا نے بھی "گلوبل ساؤتھ” میڈیا تھنک ٹینک فورم کےلیے مبارکباد کا خط بھیجا۔