چین سلامتی کونسل میں جامع اور منظم اصلاحات کی حمایت کرتا ہے، چینی مندوب

اقوام متحدہ کی اناسیویں جنرل اسمبلی نے مقامی وقت کے مطابق 11 نومبر کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں سلامتی کونسل کی نشستوں اور اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں چینی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ چین سلامتی کونسل میں جامع، بامعنی اور منظم اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو زونگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ آپریشنز ، طاقت کی سیاست، جغرافیائی سیاسی دشمنی اور دوہرے معیارات سے شدید متاثر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اختیار اور ساکھ مسلسل مجروح ہو رہی ہے،غزہ میں تنازعہ کی نئی لہر کے آغاز کو ایک سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے جس میں بے انتہا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ چند ممالک نے انفرادی طور پر بارہا سلامتی کونسل کے مثبت اقدامات کو روکا ہے، اور یہاں تک کہ منظور شدہ قراردادوں پر بھی مؤثر طریقے سے عمل نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال غیر پائیدار اور ناقابل قبول ہے۔ چین سلامتی کونسل میں جامع، بامعنی اور منظم اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment