چین، چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں امریکی خوراک و زراعت کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں اضافہ

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے دوران امریکی خوراک و زراعت کمپنیوں کے ساتھ دستخط شدہ معاہدوں کی مالیت میں اضافہ ہوا۔ اس پویلین میں 14 نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی۔
شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس (ایم چھام شنگھائی) کے مطابق 5 سے 10 نومبر کے دوران ان نمائش کنندگان نے 11 معاہدوں پر دستخط کئے جن کی مجموعی مالیت 71 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر تھی جو چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش سے مالیت کے اعتبار سے 41 فیصد زائد ہے۔
رواں سال نمائش میں دوسری مرتبہ شرکت کرنے والے امریکی پویلین کی میزبانی ایم چھام شنگھائی اور امریکی محکمہ زراعت نے مشترکہ طور پر کی۔
ایم چھام شنگھائی کے صدر ایرک ژینگ نے پویلین کے نتائج کو توقعات سے زیادہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش ایک بار پھرامریکی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم چھام شنگھائی اس نمائش کا فائدہ اٹھا تے ہوئے امریکی کمپنیوں کو متحرک چینی مارکیٹ میں ترقی کرنے میں مدد دینے کی امید رکھتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment