محمد عامر سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کے ڈرافٹ میں سرفہرست
کولمبو: سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن دسمبر میں کینڈی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ کی تیز رفتار فارمیٹ میں 6 فرنچائزز کولمبو جیگوارز، گال مارولز، ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز، جافنا ٹائٹنز، کینڈی بولٹس اور نووارا ایلیا کنگز میدان میں اتریں گی۔
ٹیموں نے گزشتہ روز کولمبو میں منعقدہ سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ ڈرافٹ کے ذریعے دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
جافنا ٹائٹنز نےپاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کو پلیئر ڈرافٹ کے دوران چنا ہے۔ عامر ایسے کھلاڑی ہیں جو بائیں ہاتھ کی تیز گیند بازی میں مہلک ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ ویز بیٹنگ اور بالنگ میں دونوں سے اہم کردار ادا کریں گے۔
کولمبو جیگوار ز نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز اور باصلاحیت عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا ہے اس میں سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔
گال مارولز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مہیش تھیکشنا کو آئیکون کھلاڑی اور شکیب الحسن اسکواڈ میں شامل ہیں۔ جیفری وینڈرسی جیسے کھلاڑی کی شمولیت سے ان کے بولنگ ڈپارٹمنٹ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز نے بھی کچھ نمایاں ناموں کو اپنی ٹیم میں جگہ دی ہے۔ فرنچائز میں دشمنتھا چمیرا، رچرڈ گلیسن، محمد شہزاد اور سومیا سرکار کے علاوہ داسن شناکا، کوشل پریرا اور حضرت اللہ زازئی شامل ہیں۔
کینڈی بولٹس نے لائن اپ میں دو انتہائی باصلاحیت اوپنرز کو شامل کیا ہے۔ بولٹس کی ٹیم میں پاتھم نسانکا اور صائم ایوب شامل ہیں۔ دونوں ٹیم کا اچھا آغاز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بولٹس نے شاہنواز دہانی کی خدمات بھی حاصل کی ہیں ، جو اپنی تیز رفتاری کے لئے جانے جاتے ہیں۔
نووارا ایلیا کنگز نے لاہیرو مدوشنکا، کاسن راجیتھا، اویشکا فرنینڈو اور سوربھ تیواری کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔