چین میں "آسیان پارٹنرز” میڈیا کو آپریشن ویک 2024 کا آغاز

بیجنگ:8 نومبر کو، پارٹنرز” میڈیا کوآپریشن ویک 2024 ، چائنا میڈیا گروپ اور چین کےگوانگ شی چوانگ قومیتی خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے تعاون سے،گوانگسی کے شہر گوئی لین میں شروع ہوا۔
چین اور آسیان ممالک کے 200 سے زیادہ سرکاری اہلکاروں، میڈیا کے نمائندوں ، ماہرین اور اسکالرز نے "نئے معیار، ہم آہنگی اور تہذیب” کے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی تاکہ چین-آسیان قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کی طاقت کا استعمال کیا جائے۔
اس تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اور چین کے گوانگ شی چوانگ قومیتی خود اختیارعلاقے کے درمیان تعاون کے تازہ ترین نتائج کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا۔تقریب میں بتایا گیا کہ گوئی لین شہر کو عالمی معیار کے سیاحتی شہر کے طور پر تعمیر کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، چائنا میڈیا گروپ گوانگ شی کے ساتھ ایک برانڈ کمیونیکیشن پرا جیکٹ شروع کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment