چین کی جانب سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی بھرپور حمایت

جنیوا:اقوام متحدہ کی جانب سے یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو درپیش مسائل پر غیر سرکاری اجلاس منعقد ہوا۔ چینی نمائندے نے چین کا موقف دہرایا کہ چین ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے ایجنسی کے خلاف قوانین کی منظوری پر مذمت کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے نشاندہی کی کہ یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق قائم کی گئی ہے اور اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ایجنسی غزہ کے علاقے میں 2 ملین عوام کی جان کی حفاظت کرتی ہے۔ ایجنسی کی مدد کو روکنے کا نتیجہ غزہ میں بھوک، بیماری اور مصائب میں مزید اضافہ کرنا ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
چینی نمائندے نے مزید کہا کہ اس وقت اولین ترجیح غزہ میں پائدار جنگ بندی کا قیام ہے۔ چین اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے گا۔

Comments (0)
Add Comment