شنگھائی (شِنہوا) چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے اگلے برس ہونے والے 8 ویں ایڈیشن کے لئے مجموعی طور پر 80 کاروباری اداروں اور تنظیموں نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو اس نمائش پر عالمی کاروباری اداروں کے مضبوط اعتماد کا اظہار ہے۔ان 80 شرکا کا مجموعی نمائشی رقبہ تقریباً 50 ہزار مربع میٹر ہوگا۔ایسٹے لاؤڈر کمپنیز چائنہ کے صدر اور سی ای او فان جیایو کا کہنا ہے کہ کمپنی رواں سال کی نمائش میں اپنے 17 برانڈز کی تقریباً 100 نئی مصنوعات لے کر آئی ہے۔فان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں چینی مارکیٹ پر مکمل بھروسہ ہے جہاں صارفین تیزی سے ہماری حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ایسٹے لاؤڈر مقامی اختراع میں اپنے عزم کو گہرا کرنے بارے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش سے فائدہ اٹھانا جاری رکھے گی۔یونیکلو چائنہ کے ڈائریکٹرتعلقات عامہ ڈونگ چھون فانگ نے کہا ہے کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش نے ہماری ترقی کو تیز کیا اور ہم نمائش کے بااعتماد حامی بننے کے لئے پرامید ہیں۔شنگھائی میں جاری 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش نے 129 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار 496 نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔اس نے فارچون گلوبل 500 کی 297 کمپنیوں اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ 5 نومبر سے شروع ہونے والی نمائش 10 نومبر تک جاری رہے گی۔