چین ملائشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے، چینی صدر

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو چین اور ملائیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منانے کے ساتھ چین ملائشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے۔


شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے، گورننس میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانا چاہیے، سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا چاہئے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا چاہئے اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا جاری رکھنا چاہئے۔ صدر شی نے بین الاقوامی شفافیت ، انصاف اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے میں فریقین کے تعاون پر بھی زور دیا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا کی حکومت چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا ملک کی حکمرانی میں چین کے تجربے سے سیکھنے اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment