شنگھائی:شنگھائی میں 6 روزہ ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا آغاز ہوگیا ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی آئی آئی ای کے ایک اہم حصے کے طور پر ، ساتواں ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم بھی اسی دن منعقد ہوا ، جس میں "اعلی سطحی کھلے پن پر عمل کرنا اور جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دینا” پر مبنی موضوعات پر کل 19 ذیلی فورمز شامل ہیں۔ فورم میں مہمانوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او میں چین کی شمولیت کے بعد سے اس نے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے معاشی اور تجارتی تعلقات کو بہت مضبوط کیا ہے اور چین کی جانب سے انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے انعقاد نے دوسرے ممالک سے مصنوعات کی برآمد کے لئے ایک وسیع مارکیٹ اور تمام ممالک کی ترقی کے لئے مزید مواقع فراہم کیے ہیں۔ آج چین ڈبلیو ٹی او کا ایک اہم رکن ہے اور اس نے سرمایہ کاری کی سہولت اور دیگر امور پر مذاکرات کے نتائج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز ، ساتویں ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں "نیو انرجی اسٹوریج ڈرائیوز فیوچر انرجی ٹرانسفارمیشن” کے ذیلی فورم میں شرکاء نے توانائی ذخیرہ کرنے کی نئی ٹیکنالوجیز ، نئی ترقی اور نئے رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔