بیجنگ:چین کی وزارت تجارت نے 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں خدمات میں تجارت کی ترقی کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں ۔ان تفصیلات کے مطابق 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین کی سروس ٹریڈ میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا، سروس کی درآمد اور برآمد کا کل حجم 5518.14 بلین یوآن (RMB) تک پہنچا جو کہ سال بہ سال 14.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات 2.27334 ٹریلین یوآن، درآمدات 3.2448 ٹریلین یوآن اور خدمات کا تجارتی خسارہ 971.46 بلین یوآن تھا۔
اس حوالے سے اہم خصوصیات کی بات کی جائے تو علم پر مبنی خدمات کی تجارت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں علمی خدمات کی درآمد اور برآمد 2.13342 ٹریلین یوآن تھی، جو کہ 5.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ سفری خدمات ہیں جو تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں، سفری خدمات کی درآمد و برآمد 1.50528 ٹریلین یوآن تھی، جو کہ 42.8 فیصد کا اضافہ ہے، جس سے یہ خدمات کی تجارت میں سب سے بڑا شعبہ ثابت ہوا ہے ۔