امپورٹ ایکسپو جیت جیت تعاون کا اہم پلٹ فارم بن گئی ہے، چینی وزیراعظم

چینی مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے گا، لی چھیانگ

بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے نمائش کنندگان اور خریداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ایک بین الاقوامی پراڈکٹ اور جیت جیت تعاون کا اہم پلٹ فارم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے گا اور ٹیلی کمیونیکیشن، تعلیم، ثقافت، طب سمیت دیگر میدانوں میں کھلے پن کو وسعت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے گا، کاروباری اداروں کی تشویش کا فوری جواب دیا جائے گا، اور ان کے مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا۔لی چھیانگ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری والے ادارے چینی مارکیٹ میں رہیں گے اور مزید اعلی معیار کی مصنوعات اور سروسز چین میں لائیں گے، چینی خریداروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کریں گے، اور چین کو امپورٹ کے مقام کے علاوہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے ایک اہم مقام کے طور پر عالمی منڈی کے ساتھ جوڑیں گے۔ اس مو قع پر کاروباری اداروں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے اور اس میں حصہ بھی لیا ہے۔ وہ مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے،کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کرنے کے حوالے سے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ وہ چینی مارکیٹ کے بارے میں پر امید ہیں اور چینی مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کرتے ہوئے اختراعی ترقی کو فروغ دیں گے اور دنیا کی پائیدار ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دیں گے۔ لی چھیانگ نے کاروباری اداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔

Comments (0)
Add Comment