وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ عرب- 2.8 ارب ڈالر کے 34 معاہدے سعودیہ عرب کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ میاں اکرم فرید

پاکستان کی کاروباری برادری سعودی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتی ہے اور سعودیہ عرب میں سرمایہ کاری کے لئے پرجوش ہے

۔
اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے8 ویں ایڈیشن میں اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ انکی وجہ سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔
ایمپلائرز فیڈیریشن آف پاکستان کے سینٹرل ہیڈ، آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور ممتاز صنعتکار میاں اکرم فرید نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے کامیاب دورہ سعودیہ عرب کے نتیجے میں 2.8 ارب ڈالر کے 34 معاہددوں پر وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب ، وزیر تجارت جام کمال، وزیر نجکاری علیم خان، وزیر پلاننگ احسن اقبال ، تمام حکومتی ٹیم م اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے8 ویں ایڈیشن کے موقع پر ہونے والی ملاقات پاکستان کی معاشی صورتحال کے لئے خوش آئند ہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں سعودی عرب ایک روشن خیال اور ترقی یافتہ مملکت کے طور پر جانا جارہا ہے۔ آپکی پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاو کی وجہ سے سعودی سرمایہ کار پاکستان کی وسیع مارکیٹ کا رخ کررہی ہے۔ اور انشااللہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے تعاون سے ایک معاشی قوت کے طور پر ابھرے گا۔ اکرم فرید نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی جو لہر آئی ہے اس میں حکومت پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ خصوصا حال ہی میں ہونے والی ای سی او کانفرنس میں وفاقی وزیر نجکاری علیم خان اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی انتھک کوششوں سے سرمایہ کاروں کا رجحان پاکستان کی طرف بڑھا۔
وفاقی وزیر نجکاری علیم خان نے ایس سی او کے موقع پر سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کو جن کی قیادت سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری جناب شیخ خالد بن عبدالعزیز الفلاح کر رہے تھے کے اعزاز تقریب منعقد کی اور انہیں پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں ہونے والی سرمایہ کاری کے مواقعوں خصوصا رئیل اسٹیٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ انھوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلیمان کی سربراہی میں برادر ملک سعودیہ عرب نے پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والے اربوں ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو مستحکم و خوشحال دیکھنا چاہتا ہے اور یہ سرمایہ کاری ملکی معیشت کی ترقی کے لئے انتہائی سودمند ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے بھی ملکی صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کے مختلف مواقعوں سے آگاہ کیا۔ میاں اکرم فرید نے صنعتکار برادری کی طرف سے حکومتی سطح پر ہونے والی تمام اقدامات پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر آئی سی سی آئی کے سابق صدور ، خالد اقبال ملک (چئیرمین فاونڈر گروپ) ، اعجاز عباسی،زبیر ملک ، شیخ باصر داود ،عبدالروف عالم، شکیل منیر اور ممبران فاونڈر گروپ چوہدری عبدالروف ،سردار طاہر، محمد نوید، چوہدری مسعود، ملک نجیب اور کاروباری برادری کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment