بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اعلان کیا ہے کہ گریٹر میکانگ سب ریجن اکنامک کوآپریشن لیڈرز کا آٹھواں اجلاس 6 سے 7 نومبر تک صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کریں گے ۔ اجلاس میں کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام سمیت پانچ میکانگ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر بھی شرکت کریں گے۔