"ایک ملک، دو نظام” کے نظریے کو فروغ دیں ، چیف ایگز یکٹو مکاؤ

"ایک ملک، دو نظام” کے نظریے کو فروغ دیں ، چیف ایگز یکٹو مکاؤ

بیجنگ : چین کی مرکزی حکومت نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نومنتخب چھٹے چیف ایگزیکٹو چن ہاؤ ہوئی کا تقرر کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں "ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے اور ایک بہتر وطن کی تعمیر کے لیے پوری کوشش کریں گے۔

اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نو منتخب چیف ایگزیکٹیوچن ہاؤ ہوئی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی قیادت میں، وہ "ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کو جامع، درست اور غیر متزلزل طور پر نافذ کرنے کے لیے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کی حفاظت، مکاؤ معاشرے کے تمام شعبوں کو متحد کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے، حکمرانی کی صلاحیتوں اور معیارات کو مسلسل بہتر بنانے، لوگوں کی زندگی کو بھرپور ترقی دینے ، معتدل متنوع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر انضمام اور خدمات انجام دینے اورستقبل کے ایک بہتر وطن کی تعمیر کے لیے تیار ہیں۔
چن ہاؤ ہوئی نے کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مرکزی حکومت کی قیادت اور ملک کی مضبوط حمایت کے ساتھ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی نئی حکومت اتفاق رائے پیدا کرنے، طاقت جمع کرنے، اعتماد قائم کرنے ، خود انحصاری حاصل کرنے، اور اختراعات اختیار کرنا جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ یقینی طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کرے گا اور مکاؤ خصوصیات کے ساتھ "ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب نفاذ میں نیا باب رقم کرے گا ۔

Comments (0)
Add Comment