چینی وزیر اعظم چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔
چین کے وزیراعظم لی چھیانگ افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت اور تقریر کریں گے ۔
اتوار کے روز بتا یا گیا ہے کہ
چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم ، ازبکستان کے وزیر اعظم اریپوف، سلوواکیہ کے وزیر اعظم فیزو، قازقستان کے وزیر اعظم بیخہونوف ، منگولیا کے وزیر اعظم اوون ایرڈن، سربیا کے وزیر اعظم ووکیوچ اور دیگر غیر ملکی رہنما سی آئی آئی ای کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
نمائش میں 297 فارچیون گلوبل 500 اور صنعت کی معروف کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو ایک ریکارڈ تعداد ہے ۔ نمائش میں 400 سے زیادہ نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کو متعارف کر وایا جائے گا ۔ اس سال کی سی آئی آئی ای میں 77 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں کنٹری ایگزیبشن میں شرکت کریں گی، اور بزنس ایگزیبشن میں 129 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,500 نمائش کنندگان شرکت کریں گے جو گزشتہ نمائش سے زیادہ ہیں ۔ نمائش کا مجموعی رقبہ 420,000 مربع میٹر سے زیادہ ہو گا ، اور کل 152 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں کنٹری ایگزیبشن اور بزنس ایگزیبشن میں شرکت کریں گی۔ بزنس ایگزیبشن میں چھ بڑے شعبے ہیں جن میں خوراک اور زرعی مصنوعات، آٹوموبائل، تکنیکی آلات، اشیائے صرف، طبی آلات اور ادویات اور صحت کی دیکھ بھال، اور خدمات کی تجارت کے ساتھ ساتھ انوویشن انکیوبیشن ایریا شامل ہے ۔