غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید اور 192 زخمی ہو گئے۔
اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔
یونیسیف نے کہا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیو مرکز پر اسٹن گرینیڈ سے حملہ کیا، جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں 43314 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 19 ہو چکی ہے