گجرات میں چودھری شجاعت حسین کے نام سے 200بیڈ پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا اعلان

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے ملاقات کی ، سینیٹر پرویز رشید اورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر موجود تھے -ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، انڈسٹریز کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی -وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبے کو انڈسٹریل ہب بنائیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ نواجونوں کو بہتر روزگار کیلئے نئے فنی اداروں کو انڈسٹریز ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔مہنگائی دوسروں صوبوں کے مقابلے میں کم ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کم ہوگی۔شہریوں کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ گجرات کے سیوریج کے مسئلہ کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا -صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان مسلم لیگ ن ملکر صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں، وزیراعلی مریم نواز بہترین وژن کے ساتھ صوبے کی عوام کی بھلائی کیلئے کام کر رہی ہیں ۔

چوہدری شافع حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بتایا کہ گجرات میں چودھری شجاعت حسین کے نام سے 200بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنانے بنائیں گے ،اس ہسپتال میں گجرات اور گردونواح کے دیگر اضلاع کے مکینوں کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

 

بعد ازاں وزیراعلی مریم نواز نے چوہدری شافع حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اورُمکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

Comments (0)
Add Comment