شمالی کوریا کی جانب سے ہواسونگ گن 19 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میزائل 7687.5 کلومیٹر کی بلندی پر، 1001.2 کلومیٹر کا فاصلہ5,156 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے سمندر میں اپنے مقررہ ہدف تک پہنچا ۔اس ٹیسٹ لانچ نے شمالی کوریا کی اسٹریٹجک میزائل صلاحیتوں کی تازہ ترین پیش رفت اور شمالی کوریا کی اسٹریٹجک دفاعی صلاحیت کی جدیدیت اور قابل اعتمادیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے چیئرمین اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن نے لانچ سائٹ پر کہا کہ اس نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی کامیابی نے اسی طرز کے جوہری بم کی فراہمی کے لیے سازوسامان تیار کرنے میں شمالی کوریا کی اعلیٰ پوزیشن کو دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔