بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ساتویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہو گی۔ اس وقت ایکسپو کی تیاریاں مجموعی طور پر مکمل ہو چکی ہیں اور 2700 سے زائد نمائش کنندگان کی طرف سے مصنوعات نمائش کے لئے پہنچ چکی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس بار کاروباری لین دین کے حوالے سے ادائیگی کی سہولت کو آسان بنایا جائے گا ، اور پہلی بار دیگر ممالک کے متعدد بینک کارڈز ادائیگی کے لئے استعمال کیے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سروس گارنٹی کی معلومات بھی چائنہ بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ اور دیگر چینلز کے ذریعے بڑے پیمانے پر جاری کی جائیں گی۔