معروف لوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 11برس بیت گئے

اسلام آباد:ستارہ امتیاز کی حامل ملک کی نامور گلو کارہ ریشما ں کو مداحوں سے بچھڑے 11برس بیت گئے ، ان کی برسی 2نومبر بروزہفتہ منائی جائے گی۔
اس موقع پرریشماں کی فن موسیقی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔گلو کارہ ریشماں 1947میں راجستھان کے علاقہ بیکا نیرمیں پیداہوئیں۔ ان کو شروع سے ہی گائیکی میں دلچسپی رہی۔
شروع میں وہ صوفی گائیکی کرتی تھیں۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں فیملی کے ہمراہ شفٹ ہوگئیں اور ریڈیو پاکستان سے صوفی گائیکی اور فوک گانا شروع کیا۔ 60کی دہائی میں انہوں نے ٹی وی پر پرفارمنس کا آغاز کیا۔ ہالی وڈ میں ان کو راج کپور نے اپنی فلم بوبی کیلئے گانے کی پیشکش کی۔ انہوں نے پہلے گانے اکھیوں کو رہنے دے سے مقبولیت حاصل کر لی پھر انہیں سبھاش گھئی نے اپنی فلم ہیرومیں گو ایا جس میں ان کا گانالمبی جدائی اتنا مشہور ہوا کہ آج تک اس گانے کو مختلف گلوکار گاچکے ہیں۔

معروف لوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 11برس بیت گئے

ان کے معروف گانوں میں گوریے میں جانا پردیس، لمبی جدائی، ہائے اور با نئیو ں لگدادل میرا،نہ دل دیندی بے دردی نوں، وے میں چوری چوری تیرے سنگ،جان جان اور دیگر سینکڑوں سپرہٹ گانے شامل ہیں۔
”چار دناں دا پیار او ربّا، بڑی لمبی جدائی“ وہ گیت ہے جس نے ریشماں کو ملک ہی نہیں سرحد پار بھی شہرت اور پہچان دی۔
ریشماں نے گائیکی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔ 1960ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کے لیے گانا شروع کر دیا۔ انھوں نے پاکستانی فلموں کے لیے بھی متعدد گیت گائے۔ ان کی مقبولیت سرحد پار بھی پہنچی اور معروف بھارتی ہدایت کار سبھاش گھئی نے اپنی فلم کے لیے ان کی آواز میں‌ گانا ریکارڈ کروایا۔ یوں ریشماں نے فلم ’ہیرو‘ کا گانا ’لمبی جدائی‘ گایا جو آج بھی پاک و ہند میں مقبول ہے اور نہایت ذوق و شوق سے سنا جاتا ہے۔
ریشماں کے کچھ دیگر مقبول گیتوں میں ’سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک ماہیا مینوں یاد آؤندا‘، ’وے میں چوری چوری‘، ’دما دم مست قلندر‘، ’انکھیاں نوں رین دے انکھیاں دے کول کول‘ اور ’ہائے ربا نیئوں لگدا دِل میرا‘ شامل ہیں۔
اس لوک گلوکارہ کو ستارۂ امیتاز اور لیجنڈز آف پاکستان کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔
انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا گیا۔ 80کی دہائی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ 66سال کی عمر میں 2 نومبر 2013کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

reshma-pakistani-singerجانا پردیس، لمبی جدائیستارہ امتیازمعروف لوک گلوکارہ ریشماں
Comments (0)
Add Comment