اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں، اردن، لبنان اور شام میں ہنگامی امداد فراہم کرنے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں "انرا” کے اہم کردار کی نشاندہی کی گئی۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی تنظیم فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے زندگی بچانے والی امداد ی خدمات کی فراہمی میں "انرا”کی جگہ نہیں لے سکتی۔ سلامتی کونسل نے سختی سے خبردار کیا کہ ایجنسی کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا معطلی کے ان لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے جو ایجنسی کی خدمات پر انحصار کرتے ہیں۔سلامتی کونسل کے ارکان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی منظور کردہ قانون سازی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔