لاہور: سموگ سے نمٹنے کیلئےگرین لاک ڈاؤن کے تحت لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی اور اس کے گردونواح میں اقدامات شروع کر دیئے گئے۔
اقدامات کے تحت ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر 4 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، شملہ پہاڑی کے گردونواح میں چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، ایبٹ روڈ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے ہر قسم کی دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔
نادرا آفس اور شاہین کمپلیکس کے باہر سے پارکنگ کو دیگر مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ گڑھی شاہو چوک، پولیس لائنز، منٹگمری روڈ اور ڈیوس چوک سے کوئی بھی رکشہ شملہ پہاڑی کیطرف نہیں آئے گا۔
شاہراہوں پر بیریئر لگا کر ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی پر موجود ہیں، گرین لاک ڈاؤن کے علاقہ میں کھلی جگہ پر پانی چھڑکاؤ بھی جاری ہے، کھلی جگہ پر بغیر چھڑکاؤ جھاڑو لگانے پر پابندی ہے۔
شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر بڑی پارکنگ بھی ختم کر دی گئی ہے ، ایک ماہ کے لئے نادرا پارکنگ متبادل کھلی جگہ منتقل کردی گئی۔
گرین لاک ڈاؤن کے پہلے روز شملہ پہاڑی کے علاقہ میں فضائی آلودگی انڈیکس 300 تک ہے، شملہ پہاڑی کے علاقہ میں عمومی طور پر سموگ کی شرح کافی زیادہ ریکارڈ کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ، ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیرروڈ، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ ، ریلوے سٹیشن اور ایمپریس روڈ کو بھی ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے، ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے جبکہ چنگ چی رکشہ کا ان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا، اوپن باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے۔
محکمہ ماحولیات کی جانب سے گرین لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی کسی گاڑی کو چلنے نہیں دیا جائے گا ،مریم اورنگزیب
سموگ کی صورت حال، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی بچوں، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا ۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اس حوالے سے بتایا کہ خصوصی تعلیم کے تمام سکولوں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے حوالے سے اقدام کیا گیا، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ‘ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران شیخ نے حکمنامہ جاری کر دیا
تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت پنجاب نے مریم نواز شریف پلان SECTORAL SMOG MITIGATION
دیا ہے ۔
وزیراعلی نے انسداد سموگ کے لیے جامع روڈ میپ دیدیا، تمام اداروں کو ٹائم لائن کے ساتھ اہداف بھی تفویض کیا گیا۔
مریم نواز گزشتہ چھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پرانسداد سموگ ڈیش بورڈ سے محکموں کی کاررکردگی خود مانیٹرکررہی ہیں۔
سموگ رولز کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں 9بھٹے مسماراور 4 انڈسٹریل یونٹس گرادیے۔
ای پی اے کے اسکوارڈز رات بھر دریائے راوی کے بیڈ پر ریت کی ٹرالیوں کی مناسب فلنگ کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔
ای پی اے کے اسکوارڈز نے کٹار بند روڈ اور دریائے راوی پر ٹھوکر نیاز بیگ زون اور دیگر ریت نکاسی اورچیک پوسٹ کی سرویلنس کی،
لاہور میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا تے ہوئے سموگ کا باعث بننے والے تمام ذرائع کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی کسی گاڑی کو چلنے نہیں دیا جائے گا اورسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سرکاری اداروں،خاص طورپرواسا اورسی اینڈ ڈبلیو کی میثریل والی دھواں دیتی گاڑیوں کو مرمت کروایا گیا ہے ،40لاکھ سے زائد درخت لگائےگئے ،ان درختوں کی بقا کے لیےچوبیس گھنٹے ڈیجیٹل سرویلینس کی جارہی ہے۔،
محکمہ تحفظ ماحول نے 170دھواں دیتی گاڑیوں کی انسپیکشن،60کے چالان،9کلیمپ جبکہ 120000روپے کے جرمانے کیے ،
شملہ پہاڑی کے علاقے میں گرین رنگ کے اندر گرین لاک ڈاٶن کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے اج سے کام کا اغاز کردیا گیا ہے،عوام سے درخواست ہے کہ گرین لاک ڈاؤن کے حوالے سے تعاون کریں، یہ آپ کی زندگیوں کے تحفظ کا سوال ہے ،
شملہ پہاڑی کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ ،گرین لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاتی، نادرا آفس سمیت مختلف مقامات پر صفر پارکنگ دیکھی گئی ،
گرین لاک ڈائون ایریا میں گزشتہ شب ڈورنڈ روڈ پر سموگ SPOs کی خلاف ورزی پر دو باربی کیو ریسٹورنٹس سیل کردیے،
گرین لاک ڈائون ایریا میں تعمیراتی امورپر پابندی،دفاتر میں چلنے والے ڈیزل جنریٹرز کی انسپیکشن کا عمل اج سے شروع کردیاگیا یے۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر تمام ترقیاتی منصوبوں میں 1 فیصد روڈ شولڈرز پر ٹری پلانٹیشن کو ہر صورت یقینی بنایاجارہا ہے ،مونجی جلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت پہ عمل درآمد جاری ہے ،سموگ جان لیوا آفت ہے۔عوام سے التماس ہے کہ ہرقسم کے دھویں کو 1373پررپورٹ کریں ، ای پی اے فوری ایکشن کرے گا۔