بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، بیجنگ وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بجکر 27 منٹ پر چین کا شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز لانگ مارچ-2 ایف یاؤ-19 کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا
۔تقریباً 10 منٹ بعد خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کرمقررہ مدار میں پہنچا۔خلائی جہاز میں تینوں خلاباز بہتر جسمانی صورت حال میں ہیں اور لانچنگ مکمل کامیاب رہی۔ مدار میں پہنچنے کے بعد خلائی جہاز طے شدہ پروگرام کے مطابق خلائی اسٹیشن کی اسمبلی کے ساتھ خودکار ڈاکنگ کرے گا، اور شینزو -19 کا خلاباز عملہ مدار میں شینزو -18 کے خلاباز عملے کی جگہ لےگا۔ خلائی اسٹیشن میں قیام کے دوران شینزو-19 کا عملہ کیبن سے باہر متعدد سرگرمیاں انجام دے گا اور کثیر الجہتی تجربات اور مختلف مشنز انجام دے گا۔
چین، شینزو-19 کی لانچنگ اور 2030 تک چینی خلابازوں کی چاند پر لینڈنگ کا ہدف
چین، شینزو -19 کی لانچنگ کی تیاری مکمل، جلد لانچ کیا جائے گا
چین، شینزو -19 انسان بردار خلائی مشن کی لانچ سائٹ پر ایک جامع مشق کا انعقاد