رواں سال چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 10 ٹریلین یوآن رہی
بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے29 اکتوبر کو اعلان کیا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں قومی سوشل لاجسٹکس کی کل رقم 258.2 ٹریلین یوآن رہی، جو کہ سال بہ سال 5.6 فیصد کا اضافہ ہے، اور ہر سہ ماہی میں شرح نمو 5 فیصد سے زیادہ ہے۔
لاجسٹکس کمپنیوں کے آپریٹنگ حالات کو دیکھتے ہوئے، ستمبر کے بعد سے لاجسٹکس کمپنیوں کے آرڈرز اور کاروباری حجم میں اضافہ ہوا، لاجسٹکس مائیکرو انٹرپرائزز کی حالت بہتر ہوئی اور کارپوریٹ آپریٹنگ انڈیکیٹرز میں مثبت تبدیلیاں ظاہرہوئیں ۔ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 10 ٹریلین یوآن رہی، جو کہ سال بہ سال 3.7 فیصد کا اضافہ ہے اور شرح نمو جنوری سے اگست تک کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اضافی پالیسیوں اور موجودہ پالیسیوں کے پیکج کی مربوط کوششوں کے ساتھ توقع ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں لاجسٹکس آپریشنز اعلیٰ معیار کی ترقی کا رجحان دکھائیں گے۔