سلامتی کونسل کی جانب سےایران میں اسرائیلی حملوں پر ہنگامی اجلاس کا انعقاد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران، چین، روس اور الجزائر کی درخواست پر ایران کے اہداف پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ۔ متعدد نمائندوں نے ایران اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ 26 اکتوبر کو اسرائیل نے ایران میں کئی مقامات پر فضائی حملے کیے جس سے ایران کی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور ہلاکتیں ہوئیں۔ چین نے اسرائیل کے اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کو بڑھاوا دینے والی کوئی بھی اشتعال انگیزی یا فوجی مہم جوئی غیر ذمہ دارانہ ہے اور تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
چین تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی مشترکہ طور پر پاسداری کریں اور سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کو حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئیں۔

Comments (0)
Add Comment