پاکستان ایمبیسی بیجنگ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد

 

 

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی ، سفارت خانے کے اعلیٰ حکام، پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور چینی و پاکستانی میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تمام فورمز پر ایک واضح موقف اپناتے ہوئے اسے ایک متنازعہ معاملہ قرار دیا ہے۔ چین کی پوزیشن واضح ہے کہ اس مسئلے کو پر امن طریقے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے ۔ پاکستان چین کے موقف اور دیرینہ حمایت پر چین کا مشکور ہے۔

خلیل ہاشمی نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا مشرق وسطیٰ بحران سمیت یوکرین بحران سے دو چار ہے جس کا واحد حل قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد اور اقوام متحدہ کی منشور کی پاسداری ہے ۔

Comments (0)
Add Comment