اسرائیل کی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے ۔ایرانی صدر

اسرائیل کی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے ۔ایرانی صدر

 

 

تہران: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ اپنے قومی حقوق کا دفاع کرے گا اور اسرائیلی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق ایران کو حاصل ہے۔

امریکی محققین نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق 26 تاریخ کو ایران پر اسرائیل کے فوجی حملے میں تہران کے قریب ایک بڑے فوجی اڈے پارچن اوربڑے میزائل پروڈکشن بیس کھوجیر کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاہے ۔اس کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں کے لیے ٹھوس ایندھن کی تیاری سے متعلق سہولیات بھی اسرائیلی حملے میں نشانہ بنی ہیں ۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس حملے سے ایران کی میزائل انوینٹری کو اپ ڈیٹ کرنے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسرائیل کے یہ حملے ایران کو اسرائیل پر مزید بڑے پیمانے پر میزائل حملے کرنے سے روک سکتے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment