موزمبیق کے نومنتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں، چینی صدر

موزمبیق کے نومنتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں، چینی صدر

بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈینئل فرانسسکو چاپو کو جمہوریہ موزمبیق کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور موزمبیق کے مابین روایتی دوستی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، نتیجہ خیز عملی تعاون حاصل کرنے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھی ہے۔ میں چین موزمبیق تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور نومنتخب صدر چاپو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کو روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے موقع کے طور پر لیا جاسکے۔

Comments (0)
Add Comment