بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے روس کے شہر کازان میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی اور چین بھارت تعلقات کو بہتر بنانے اور فروغ دینے پر اہم اتفاق رائے کیا۔ 24 اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین ، بھارت کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنے ، مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنانے، تزویراتی باہمی اعتماد کو بڑھانے، اختلافات پر مناسب طریقے سے قابو پانے، دوطرفہ تعلقات کو جلد از جلد مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے اور علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی اور عالمی کثیر الجہتی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔