آئینی ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے،ڈاکٹر شوکت علی

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری شوکت علی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے متعلق مخالفین کی تنقید کو محض مفروضوں پر مبنی الزامات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، 25 کروڈ عوام کے نمائندگان نے پارلیمنٹ ہائوس کے فلور پر جسطرح جمہوری طریقہ کار سے 26 ویں ترمیم دو تحائی سے پاس کروا کر دستور پاکستان کا حصہ بنایا ہے قابل ستائش ہے،،اس ترمیم کے بعد اگر کوئی اس پر اعتراض کرتا ہے تو وہ آئین پاکستان کی بے حرمتی اور پاکستانی سلامتی پر حملہ کے متروف ہے اور آئین کے تحت سزا وار ھے،
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شوکت علی سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ یوکے۔برمنگھم میں کمیونٹی ہال میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کا آئین سپریم اور سب کے لئے مقدم اور لازم ھوتا ھے اور کسی بھی ملک کا پارلیمانی نظام اور پارلیمنٹ ملک میں سب سے زیادہ طاقتور سپریم جوڈیشل ادارہ ھوتا ھے، دوسری صورت میں قانون ساز ادرا بھی کیا جا سکتا ھے ۔
اس کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، کیونکہ آئین ملک کی سلامتی اور ھر ایک شخص کے بنیادی تحفظ کے حقوق کی ترجمانی کرتا ھے جسے ملک کے اکثریتی عوام سے چنے گئے نمائندگان ملکر تشکیل دیتے ھیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا آئین اسکی آزادی کی دلیل ھے ،انہوں نے کہا آئین کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔دنیا کسی بھی ملک میں آئین کی پاسداری عوام پر لازم ھوتی ھے اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے لوگوں پربھی لازم ھوتا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں اور اسکے مطابق ہی زندگی گزاریں ۔دوسری صورت میں قانون حرکت میں آئے گا، اور قانون سے بالا تر کوئی نہیں۔

Comments (0)
Add Comment