بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے معاون وزیر تھانگ ون ہونگ نےچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ چین متعدد اقدامات کے ذریعے دنیاکے غریب ترین ممالک کے لئے یک طرفہ بنیادوں پر کھلاپن اپنائے گا۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقتھانگ ون ہونگ نے کہا کہ یکم دسمبر 2024 سے چین کی وزارت تجارت چین کے دوسرے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر دنیا کے غریب ترین ممالک کے لئے ایسی ترجیحی پالیسی اپنائےگا جس کے مطابق چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے غریب ترین ممالک میں پیدا ہونے والی 100 فیصد مصنوعات پر صفر ٹیرف عائد ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے افریقی مصنوعات کی برآمدات کے گرین چینل کے فعال کردار کو بروے کار لانے اور تکنیکی تربیت فراہم کرنے سمیت دیگر طریقوں سے سرحد پار ای کامرس انٹرپرائزز کی ترقی کی حمایت کی جائےگی.چین غریب ترین ممالک کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی نہ صرف چینی مارکیٹ بلکہ عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لئے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ نمائشوں کے انعقاد کے ذریعے پل کا کردار ادا کرےگا۔