ایران پر اسرائیل کے ہر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے 22 کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک اسرائیل کو مکمل طور پر مسلح کر رہے ہیں اور انسانیت کے خلاف اس کے جرائم کی حمایت کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف طاقت اور غنڈہ گردی چاہتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے ہر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کویت کے دورے کے دوران کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک نے ایران کو یقین دلایا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کو ایران کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایران خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے