چین کی آبنائے تائیوان میں داخل ہونے والے امریکی اور کینیڈین جنگی جہازوں کی قوانین و ضوابط کے مطابق نگرانی
بیجنگ: چائنا پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نیول کرنل لی سی نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر کوامریکی ڈسٹرائر ہیجننر اور کینیڈین فریگیٹ وینکوور آبنائے تائیوان سے گزرے ۔
ترجمان کے مطابق چائنا پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی اور کینیڈین جہازوں کے گزرنے کی نگرانی کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور انہیں قوانین اور ضوابط کے مطابق ہینڈل کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور کینیڈا کے اقدامات آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں فوجی دستے ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور قومی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کا بھی بھرپور تحفظ کریں گے ۔