حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقوں کی سولہویں کانفرنس کا کولمبیا میں آغاز

حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقوں کی سولہویں کانفرنس کا کولمبیا میں آغاز

کولمبیا کے شہر کیلی میں اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقوں کی 12 روزہ سولہویں کانفرنس (COP16) کی ایک رسمی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو کوتریس ، کولمبیا کے صدر پیٹرو اور چین کے ماحولیات کے وزیر ہوانگ رون چھیو نے اس تقریب میں کلیدی تقاریر کیں ۔

انتونیو گوتریس نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ اس کانفرنس میں ممالک واضح ایکشن پلان تجویز کریں گے جو "کھون مینگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک” کے مطابق ہو گا اور ساتھ ہی متعلقہ مانیٹرنگ میکانزم تیار کریں گے۔ کولمبیا کے صدر پیٹرو نے کہا کہ کانفرنس میں مالیاتی پالیسیوں کو تبدیل کرنے اور سمارٹ انرجی کو ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین کے ماحولیات کے وزیر ہوانگ رون چھیو نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین "کھون مینگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک” کے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا ۔

حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقوں کی سولہویں کانفرنس (COP16) 21 اکتوبر سے 1 نومبر تک کولمبیا کے شہر کیلی میں منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس تین پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گی: حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، قدرتی وسائل کا پائیدار استعمال، اور وسائل کے پائیدار استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد کی منصفانہ تقسیم۔ کنونشن اقتصادی پالیسیوں میں حیاتیاتی تنوع کو ضم کرنے کی بھی کوشش کرے گا ۔ اجلاس میں دنیا بھر کے 196 ممالک کے سربراہان حکومت، اعلیٰ حکام، ماہرین ، اسکالرز اور سماجی تنظیموں سمیت تقریبا دس ہزار افراد نے شرکت کی ۔

Comments (0)
Add Comment