لاہور: شہد کے شوقین پولیس اہلکار کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رشید نامی پولیس اہلکار نے سڑک کے کنارے شہد فروش سے ایک ڈبہ شہد لیا۔ شہد فروش پولیس اہلکار سے قیمت ادا کرنے پر اصرار کرتا رہا۔
پولیس اہلکار نے شہد کی قیمت ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے دکان دار کو کہا کہ اگلی بار شہد کی قیمت ادا کروں گا۔ دکان دار نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دکان دار کو پولیس اہلکار سے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ چچا تم نے شہد لیا سب دیکھ رہے ہیں پیسے دو جس پر پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ چچا کہہ رہے ہو اور پیسے بھی مانگ رہے ہو۔
دکاندار نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ لاہور میں ہمارے ساتھ یہ ہورہا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے پر حکام نے اہلکار کو معطل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔