صدر، وزیراعظم اور مختلف حلقوں کی جانب سے چینی قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

کراچی:6 اکتوبر کو کراچی میں چینی قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور مختلف حلقوں نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور چین پاکستان تعلقات کو خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائے گا۔
حالیہ دنوں پاکستانی سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت سینئر سیاسی شخصیات اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، میڈیا ،تھنک ٹینکس اور سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اظہار تعزیت کے لیے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔مختلف سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے جاری بیانات میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی، سوگواران سے اظہار تعزیت کیا گیا اور چین پاکستان دوستی کا دفاع کا عزم ظاہر کیا۔ 7 اکتوبر کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں لوگوں نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کے لیے ایک ریلی نکالی۔ اس موقع پر شرکاء نے چین اور پاکستان کے جھنڈوں سمیت "بلوچستان اور چین ایک ساتھ کھڑے ہیں” کے نعرے والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے "پاک چین دوستی زندہ باد” اور "چین پاکستان اقتصادی راہداری نے بلوچستان کی تقدیر بدل دی ہے” جیسے نعرے لگائے،شرکاء نے چین پاکستان تعاون اور سی پیک منصوبوں کی بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ پرامن ترقی کو نقصان پہنچانے والی دشمن قوتوں کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment